(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فوجی تربیت کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی علاقے سے سیکڑوں درختوں کو کاٹ ڈالا جبکہ علاقے میں فلسطینی باشندوں کی رسائی بھی معطل کردی۔
مقامی عہدیدار کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مغربی شہر نابلس کے علاقے طوباس میں صیہونی فوج کی تربیت کیلئے مرکز کی تعمیر کی خاطر سیکڑوں درختوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے کاٹ ڈالا جبکہ علاقے کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے رہائیشوں کو علاقے میں جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ فلسطینی گلہ بانوں کیلئے مخصوص تھا اور یہاں اپنےمویشیوں کیلئے خوراک کے حصول کیلئے دور دور سے فلسطینی آتے تھے جس کو اب صیہونی فوج کی جانب سے روک دیا گیا ہےاور علاقہ مکمل طور پر اجاڑ دیا گیا ہے۔