(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی عالم دین کو القدس میں قائم القشلہ پولیس سینٹر طلب کیا ہے جبکہ انہیں ایک ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹس بھی دیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی حکام نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل اور الاقصیٰ ریسرچ اکیڈمی کے چیئرمین الشیخ ناجح بکیرات کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں انہیں آئندہ ایک ہفتے تک قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے القدس میں قائم القشلہ پولیس سینٹر طلب کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الشیخ ناجح بکیرات کو صہیونی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے جبکہ صیہونی حکام نہیں چاہتے کہ چیئرمین الشیخ ناجح بکیرات فلسطینیوں کے درمیان رہیں
واضح رہے کہ الشیخ ناجح بکیرات کو صیہونی حکام کی جانب سے قبل بھی کم و بیش 22 مرتبہ پہلے بھی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے نوٹس مل چکے ہیں ۔