(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور املاک کو غیر قانونی قرار دیتےہوئے مسمار ی ریاستی پالیسی بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نےخیربیت پر دھاوا بول دیا اورمجاہد سلمان نامی فلسطینی باشندے کے 160مربع میٹر مکان کومسمار کردیا جبکہ صہیونی بلدیاتی بلڈوزروں کی مدد سےایک اور فلسطینی علاقے سور بہار میں2 دکانوں کو بغیر کسی نوٹس اور اطلاع کے منہدم کردیا۔
واضح رہے کہ دونوں دکانیں 50 سال سے زیادہ پہلے تعمیر کی گئیں تھیں اور اسی طرح ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نےمقبوضہ بیت المقدس میں ہی العیسویہ میں مسجد اقصی کے مرکزی محافظ فادی اویلیان کا مکان بھی منہدم کردیا تھا جس کے باعث 30 سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔