(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینی باشندے اسرائیل میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکیئے گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں سرحدی باڑ پارکرکے غزہ کے علاقے میں داخل ہونے کے بعد دو فلسطینیوں کو اغواء کرلیا ہے ، دوسری جانب قابض صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ
غزہ کی سرحد سے دو فلسطینی باشندوں کو سرحدی باڑ عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر تے ہوئے گرفتارکیا گیا ، فلسطینیوں کے قبضے سے قبضے سے بم اور چاقو بھی برآمد کیے گئے ہیں، تاہم فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد سے فلسطینیوں کی گرفتاری کا دعویٰکرتی رہی ہے، صہیونی فوج فلسطینیوں کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کو ‘درندازی’ کا نام دیتی ہے جبکہ غزہ کی پٹی کے محصور فلسطینی روزگار کی تلاش میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں جانے پرمجبور ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے درمیان قائم کردہ نام نہاد بائونڈری پر 300 میٹر اندر ایک باڑ لگا رکھی ہے۔ فلسطینیوں کو اس باڑ کے قریب آنے پر گولی ماردی جاتی ہے یا انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔