(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ کی سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد کاشتکاروں کی زمین کو بلڈوزروں سے ہموار کردیا اور واپس چلے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ گھس آئے اس دوران حملہ آور فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی تحفظ بھی فراہم کیاگیا۔
صیہونی فوج نے فلسطینی کاشتکاروں کی زرعی زمین کو بلاجواز ہموار کردیااور پھر واپس چلے گئے
واضح رہے کہ رواں سال یہ صیہونی فوج کی غزہ میں 41ویں مرتبہ دراندازی ہے جبکہ صیہونی فوج 24 مرتبہ سرحدی علاقوںمیں کام کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔