• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے غزہ میں پانی چھوڑدیا، فلسطینیوں کے کھیت زیر آب آگئے

جمعہ 19-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
Zionist-army- water-Gaza-flooding-Palestinian-fields

The Zionist army released water in Gaza, flooding Palestinian fields

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے بنائے گئے تالابوں کا پانی بغیر کسی اطلاع کے غزہ میں چھوڑ دیا جس کے باعث فلسطینیوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور زرعی زمین زیرآب آگئی۔

ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے اسرائیلی علاقوں میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کیلئے غزہ کی سرحدکے قریب تعمیر کردہ تالابوں کے پانی کو اچانک غزہ میں چھوڑدیا جس کے باعث مشرقی الزیتون اور الشجائیہ میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، فلسطینی کاشتکاروں نے مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہماری فصلوں کو تباہ کرنے کیلئے اکثر اپنے تالابوں کا پانی اور کبھی سیوریج کے پانی کی کثیر مقدار بغیر کسی وجہ کے غزہ کی جانب چھوڑ دیتا ہے جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے فوجی بلڈوزروں کی مدد سے غزہ کے سرحدی علاقے دیر البلاہ میں سرحدی باڑ عبورکر کے تقریبا 300 میٹر تک فلسطینیوں کے کھیتوں کو ہموار کردیا۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج اکثر غزہ میں سرحدی باڑ عبور کر کے فلسطینیوں کے کھیتوں کو تباہ کردیتی ہے اور کھیتوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں کو بلاجواز فائرنگ کا نشانہ بتاتی رہتی ہے۔

Tags: اسرائیلی فوجدیر البلاہصہیونیئزمغزہفلسطینی فصلیں زیر آبفلسطینی کاشت کارمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.