(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہید فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی ماں پر الزام ہے کہ انھوں نے صیہونی فوج کے خلاف کارروائیوں میں اپنے شہید بیٹے کی بھرپور مدد کی تھی۔
قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے قصبے شویکہ کی رہائشی اور شہید فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی ماں 56 سالہ وفاء مھداوی کی رہائی سے انکار کردیا ہے ، اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے وفاء المہداوی کو 19 مارچ کو 40 ہزار شیکل ضمانت پر رہا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم صیہونی حکام نے بغیر کسی وجہ کے ان کی رہائی کو مؤخر کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج نے 2019ء کو وفاء مھداوی کو حراست میں لے لیا تھا اور ان پرالزام تھا کہ انھوں نے قابض ریاست کے مظالم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں پنے بیٹے اشرف نعالوہ کی بھرپور مدد کی تھی۔