(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( قابض صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران بزرگ فلسطینی رکن پارلیمنٹ سمیت 14 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا ۔
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ البیرہ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے دوران ضعیف العمر فلسطینی پارلیمنٹ کے القدس سے جبری بے دخل کئے جانے والے رکن محمد ابو طیر سمیت کم سے کم 14 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ۔
دوسری جانب مغربی رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ابراہیم ابو رداحہ اور مشرقی القیلیہ کے عزون قصبے سے سابق اسیر احمد موسیٰ، البیرہ سے شادی محمد حسانہ اور بیت لحم سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔قابض فوج نے 69 سالہ حماس رہ نما محمد ابو طیر کو اکتوبر 2010ء کو القدس سے بے دخل کر دیا تھا۔