(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کانشانہ بنانا ریاستی پالیسی کا حصہ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے داخلی شہر سبسطیہ میں داخل ہونے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو تلاشی کے نام پر روکنے کے بعد گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران صیہونی فوج نے فلسطینی باشندوں کے ساتھ ریاستی دہشتگردی میں غیر معمولی تیزی کا اضافہ کیا ہے اور صر پانچ جنوری سے 18 جنوری کے دوران 161 بار فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مارکی اور 157 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں خواتین ، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر یں 18 سال سے کم ہیں ۔