(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے انتظامی حراست کے تحت اسرائیلی قید میں چھ ماہ گزارکر رہا ہونے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کے صیہونی فوجی دستوں نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الطور قصبے پر گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ ماراور توڑپھوڑ کی اور حالیہ ہی بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چھ ماہ قید کاٹ کررہا ہونے والے فلسطینی محمد عبید اس کے گھر سے اغواء کیا جبکہ اسی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی وہ بھی انتظامی حراست کے تحت سزا کاٹ کررہا ہوا اس کو بھی اس کے گھر سے اغواء کرلیا ۔