(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے تلاشی کے نام پر چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے چار بچوں سمیت سات فلسطینی باشندوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے اداے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مارکرتے ہوئے سات فلسطینیوں کو اغواء کرلیا ، اغواء کنندگان میں جلزون پناہ گزین کیمپ اور رام اللہ کے ساتھ واقع علاقے الطیرہ سے تعلق رکھنے والے عثمان نخلہ اور طہٰ زیتون شامل ہیں ، قلقیلیہ کے رہائشی محمدسویلم اور الخلیل سے عیسیٰ الزمارہ کو اغؤا کر لیا۔
دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے مالک ابو سناینہ، عمادالدین ابو سناینہ ، اور جاد اللہ الرجبی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواء کیا ۔