(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی فوج نے علی الصبح خاتون فلسطینی صحافی کو ان کے گھر سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حماس کے مقامی رہنما جمال عطاویل کی بیٹی بشریٰ عطاویل کو صیہونی فوج نے علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے البیرہ میں ان کے گھر سے اغواء کرلیا ہے ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ عطاویل کو اغواء کرنے سے قبل صیہونی فوج نے حماس کے مقامی رہنما جمال عطاویل کے گھر میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ بھی کی اور مکینوں کو تشددکا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بشزیٰ عطاویل ایک ہفتے قبل صیہونی ریاست کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چھ ماہ قید رہنے کے بعد رہا کی گئی تھی ، ان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ فلسطینی اتھارٹی کے کی جانب سے فلسطینی شہداء کو ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی روکنے پر احتجاج کررہی تھی ۔