(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کےنام پر لوٹ مار کے دوران دو کمسن فلسطینی بھائیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے راس العمود میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی اس دوران گھروں می لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائیشوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دو سگے بھائیوں 17 سالہ عمر ابو ماضی اور 16 سالہ محمد ابو ماضی کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔