(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نے صیہونی فوجی کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی جس پر فلسطینی کو فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری یبان میں مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی21 سالہ فلسطینی نوجوان کے "الخلیل” کے علاقے "بیت عوا” میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے الخلیل کے قصبے بیت عوامیں کارروائی میں مصروف اسرائیلی فوجی پر تیز رفتار کار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوگیا ۔
صیہونی فوج نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی پر قاتلانہ حملے کے بعد فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں وہ شہید ہوگیا ۔