(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہونی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بیان جاری کیا گیا تھا جس میں فلسطینی طالبہ دعا رمضان عرفہ کی رہائی کی تصدیق کی گئی تھی تاہم طالبہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور ان کی بیٹی کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ طولکرم کی رہائشی اور غرب اردن میں قائم خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طالبہ دعا رمضان عرفہ کو رہا کردیا گیا ہے تاہم دعا عرفہ کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی تاحال صیہونی زندان میں ہے اور ممکنا ء طورپر اس کو آئندہ اتوار کو رہا کیا جائے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی طالبہ دعا رمضان عرفہ غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس کی زعترہ چیک پوسٹ سےاس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ یونیورسٹی جارہی تھی ، طالبہ کو انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔