(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی گھرگھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مارکے خلاف فلسطینی نوجوانوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد جھڑپوں میں بدل گیا ،صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی متعدد بے ہوش ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے طوباس میں صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی متعدد کو گرفتار کیا تو فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے پر امن احتجاج کیا گیا ، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔
صیہونی فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی جبکہ متعدد آنسوگیس کی شیلنگ سےبے ہوش ہوگئے ۔