(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی بچوں پر فائرنگ کے بعد الزام لگایا ہے کہ یہ بچے اسرائیلی فوجیوں پر پیٹرول بم پھینک رہے تھےجس کے جواب میں فائرنگ کی گئی ہے۔
جلزون کے میڈیا سینٹر کے ترجمان مہدی حمدان نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے مقام پر غیر قانونی صیہونی آبادی ‘الا سمنی’ کے قریب صیہونی فوجیو ں نے دو فلسطینی بچوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
صیہونی ریاست کے عبرانی ٹی وی چینل 12 میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فوج پر پیٹرول بم پھینکے والے مشتعل نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں فائرنگ کی جس کی زد میں آکر فلسطینی بچے زخمی ہوئے تاہم حملہ فلسطینیوں نے کیا تھا۔