(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجی عدالت کی جانب سے انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتار فلسطینی کے مقدمے کی سماعت میں توسیع کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض عدالت نے مقبوضہ فلسطین میں سبسطيہ کے رہائشی فلسطینی قیدی مالك مدحت كائد کے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہےجس کےحوالے سےصہیونی غیر قانونی عدالت کی جانب سے کوئی وضاحت بھی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نوجوان فلسطینی کو 10 روز سے نظر بندی کےدوران صہیونی جیل حکام کی جانب سے علیحدہ بیرک میں بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئےدوسرے قیدیوں سےالگ رکھا گیا ہے۔