(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی رہنما کو چار روز قبل ان کے گھر سے اغواء کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی عدالت نے فلسطینی رہنما الشیخ عمر البرغوثی کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چار ماہ کی قید کی سزا سنادی ہے۔
الشیخ عمر البرغوثی کو ان کےبیٹے سمیت چارروز قبل صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے کوبر میں ان کے گھر سےاغواء کیا تھا ۔
واضح رہے کہ الشیخ عمر البرغوثی کا شمار فلسطین کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ زندگی کے 25 سال صیہونی زندانوں میں گزار چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس ان کے ایک بیٹے کو صیہونی فوج نے گولیاں مار کر شہید بھی کردیا تھا تاہم یہ تمام مظالم ان کو فلسطینی قوم کے حقوق کی جہدجہد سے دور نہیں کرسکے ۔