(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آج صبح مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر درجنوں صیہونی غیر قانونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
علی الصباح صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصارمیں درجنوں صیہونی غیر قانونی آبادکارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ، یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سرکاری اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔