• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی زندانوں میں کورونا سے متاثر فلسطینیوں کی تعداد 290 ہوگئی

جمعہ 22-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی زندانوں میں کورونا سے متاثر فلسطینیوں کی تعداد 290 ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی جیل حکام کی  مجرمانہ غفلت اور حفاظتی تدابیر  میں دانستہ تاخیر سے  صیہونی زندانوں میں قید پہلے سے تشددکے باعث بیمار اور کمزور فلسطینی قیدی  تیزی سے عالمی وباء کا شکار ہورہے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں  قیدیوں کے امور کی تنظیم فلسطین پرزنرس سوسائٹی (پی پی ایس )  کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق  صیہونی ریاست کی دو جیلوں دامون اور النقب میں 41 فلسطینی قیدی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد صیہونی ریاست میں  کورونا سے متاثر ہونےو الے  فلسطینیوں کی  مجموعی تعداد 290 ہوگئی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کی وجہ صیہونی جیل حکام  کی مجرمانہ غفلت اور حفاظتی تدابیر میں دانستہ تاخیر ہے  جبکہ یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کے  وزیر آمر اوہانا نے چند روز قبل واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم نہیں کرے گا ۔

اسرائیلی وزیر کے بیان پر عالمی سطح پر سخت تنقید کی  گئی  جبکہ فلسطینی تنظیموں نے   فلسطینی قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینے سے انکار کو "نسل پرستی”  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس فیصلے کا واضح مقصد "فلسطینی قیدیوں کی تکلیف بڑھانا اور ان پر اور ان کے اہل خانہ پر نفسیاتی تشدد کرنا ہے۔”

واضح رہے کہ اس وقت صیہونی زندانوں میں 4،400 فلسطینی  قید ہیں ، جن میں 41 خواتین ، 170 بچے  ہیں جبکہ غیر قانونی  انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 380 افراد شامل ہیں ، جو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے  صیہونی جیلوں  میں قید ہیں ۔

Tags: دامونصیہونی جیلصیہونی زندانکورونا وائرسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.