(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی زندانوں میں قید سات ہزار کے قریب فلسطینیوں میں سے 540 کم سے کم ایک یا ایک سے زائد مرتبہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جن میں 61 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض ریاست کے زندانوں میں قید سات ہزار کے قریب فلسطینیوں میں سے 540 کم سے کم ایک یا زیادہ بار عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب عبدالناصر فروانہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 31 دسمبر 2019ء کو اسرائیلی جیلوں میں قید باقاعدہ سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 2922 تھی جن میں 61 بچے بھی شامل تھے جن کی عمریں 14 سے 18 سال ہیں۔
عبدالناصر فروانہ کے مطابق 540 فلسطینیوں کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 497 فلسطینیوں کو 20 یا زیادہ عرصے کے تحت قید کیا گیا ہے جب کہ 338 فلسطینیوں کو 15 سے 20 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق 201 فلسطینیوں 10 سے پندرہ اور 362 کو پانچ سے 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 984 فلسطینیوں کو پانچ سال سے عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی۔