• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی ریاست کے ساتھ ہمدردی بڑا سیاسی جرم، ایک تاریخی گناہ ہے، فلسطینی قانون ساز کونسل

پیر 04-05-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی ریاست کے ساتھ ہمدردی بڑا سیاسی جرم، ایک تاریخی گناہ ہے، فلسطینی قانون ساز کونسل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قانون ساز کونسل نے سعودی عرب سمیت  خلیجی ممالک کی جانب سے صیہونی ریاست کے ساتھ معاملات کو معمول پر لانے اور تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی  سازشوں کو ایک بڑا سیاسی جرم ، ایک تاریخی گناہ، اور فلسطینی عوام اور ان کے قومی مقصد کے خلاف براہ راست جارحیت، صہیونی منصوبوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان نے حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب  سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی جانب سے "ام ھارون "کے  نام سے تیار کردہ ٹی وی سیریز کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوئی بھی کوشش صہیونی تحریک کےتوسیع پسندانہ پروگرام کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور غاصب صہیونیوں کی خدمت بجا لانے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بندوق اور طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے والی نام نہاد صہیونی ریاست کی ہمدردی کرنے والے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

ثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوئی بھی کوشش تاریخ کا سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور تاریخ ایسے لوگوں کو معاف نہیں کرے گی، صیہونی ریاست کے ساتھ دوستی عرب اور مسلم امہ کے عقیدے اور مستقبل سے انحراف ہے، یہودیوں کے ساتھ دوستی کرنا اللہ کے حکم کی کھلی نافرمانی ہے۔

Tags: ام ھارونام ہارونتاریخی گناہسیاسی جرمصیہونی ریاستقابض ریاستمحمود الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.