(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کو امریکہ کی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ کورونا وائرس کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی، ویکسین کی دوسری کھیپ جمعرات کے روز قابض ریاست میں پہنچے گی۔
صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو آج امریکی دوا ساز کمپنی "فائزر” کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکیسن کی پہلی کھیپ اسرائیل کے بین گوریان ہوائی اڈےپر پہنچ گئی ہے۔
فائزر کی تیار کردہ ویکسین کو وصول کرنےوالے اسرائیلی ڈاکٹرز کے گروپ کے سربراہ ایان میسکن نے بتایا ہے کہ اسرائیل میں روزانہ کیبنیاد پر اوسط 50ہزار ٹیسٹ کیئے جارہے ہیں جس کے مطابق تین فیصد شہری عالمی وباسے متاثر ہیں۔
انھوں نے بتایا ہے کہ یہ ویکسین کی پہلی کھیپ ہے جس کے بعد دوسری کھیپ جس میں ایک لاکھ ویکسین ہیں وہ جمعرات تک اسرائیل کو موصول ہوجائے گی ۔