(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر رہنما نے فلسطینیوں قیدیوں کے حوالے سے نئے اسرائیلی بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کو فلسطینیوں پر کئے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہوگا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور فلسطین کے سابق وزیر کارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کو ماہانہ کی بنیاد پر بھیجی جانے والی رقوم کو ضبط کرنے کے صیہونی قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کے ساتھ نسل پرستانہ انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک نئے قانون کو نافذ کیا ہے جس کے تحت فلسطینی قیدوں کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے رقوم کی فراہمی کو جرم قرار دیا جائے گا اور فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی رقوم کا ایک بڑا حصہ قبضے میں لیا جاسکےگا۔