(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کنیسٹ کے انتخابات سے قبل غزہ پر جنگ مسلط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیل کے معروف اخبار ‘یسرائیل ھیوم’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پر ایک بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہےلیکن اس کارووائی کا وقت متعین نہیں کیا جاسکا ہے ممکن ہے کہ یہ انتخابات سے قبل ہو یا انتخابات کے بعد۔
دوسری جانب اسرائیل کی حکمراں جماعت ‘لیکوڈ’ کے مقرب اخبار نے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ اسرائیلی عسکری حلقوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پرحملے کے امکانات ہیں اور یہ حملہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہےتاہم انتخابات غزہ میں فوجی آپریشن میں رکاوٹیں ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی، یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیل میں داخلی سطح پر نیتن یاھو کی کرپشن اور اس سے جڑے مقدمات ، بلیو وائٹ اتحاد کی متوقع کامیابی اور نیتن یاھو کی شکست کی باتیں ہو رہی ہیں۔
تین مارچ 2020ء کو اسرائیل میں کنیسٹ کے ایک سال سے کم عرصے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔