(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس نے صیہونی ریاست میں 12 آبادکاروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ متاثرین غیر قانونی آبادکاروں کی تعداد چار ہزار تک پہنچ گئی ہے ، حکومت کی جانب سے مرض کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے شہروں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ غیر قانونی آبادکاروں کی تعداد بڑھ چار ہزار کے لگ بھگ ہوگئی ہے، 12 صیہونی آبادکارو اس مہلک وائرس سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں 66 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
قابض صیہونی حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں مقبوضہ شہروں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے، حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔