(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3900 سے تجاوز کرگئی ہےہلاک ہونے والے غیر قانونی آبادکاروں کی تعداد 14 ہوئی ہے جبکہ 66 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا ء کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہر بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم وباء سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس مہلک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار کے قریب شہری متاثر ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوںمیں قائم قرنطینہ میں متاثرین کا علاج جاری ہے اور اب تک 60 سے زائد شہری صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم 66 کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرمزید 405 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد چار ہزار تک چاپہنچی ہے ۔