(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نیتجے میں شدید زخمی ہونے والے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے رہائشی 22 سالہ فلسطین نوجوان عبدالرحمان برقان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، ان کے اسرائیلی اسپتال شاری زیدک میڈیکل سینٹر میں چھ آپریشن ہوچکے ہیں لیکن ابھی وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہے بہرحال حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔
ایک ماہ قبل ابو الرش کے مقام پر قائم صیہونی فوجی چوکی کے قریب قابض فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے فلسطینی کوابتدائی طورپر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس علاج کی مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث اسرائیلی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عبدالرحمان برقان کو صیہونی فوجیوں نے 14 گولیوں کا نشانہ بنایاتھا تاہم خوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گیا ۔