• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی دشمن کےساتھ تعلقات رکھنے والے فلسطینی عہدیداروں کو تنہاکیا جائے، حسن خریشہ

پیر 24-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی دشمن کےساتھ تعلقات رکھنے والے فلسطینی عہدیداروں کو تنہاکیا جائے، حسن خریشہ
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کی طرف سے صہیونی حکام کے ساتھ میل ملاقاتوں پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی  دشمن کے ساتھ دوستانہ مراسم جہاں اور جیسے بھی ہوں قابل مذمت ہیں۔

مقامی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹر ویو میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حسن خریشہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کی طرف سے صہیونی حکام کے ساتھ میل ملاقاتوں پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے اور ملاقاتیں کرنے کے لیے قائم کردہ رابطہ کمیٹی کو ختم کرنے اور اس کمیٹی کے ارکان کاسوشل بائیکاٹ کیا جانا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کیلئے رابطوں کو جو بھی نام اور مفہوم دیا جائے مگر ہم اسے فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھومپنے کے مترادف  سمجھتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ سماجی رابطہ کمیٹی اور تحریک فتح کا عوامی اور سماجی سطح پر بائیکاٹ کرتے ہوئے فلسطینی عہدیداروں کو تنہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد رابطہ کمیٹی فلسطینی قوم کے شہیدوں کے خون کے ساتھ غداری کررہی ہےت۔ اسرائیلی دشمن کے ساتھ ربط اور تعلقات قائم کرنا صہیونی ریاست کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں دشمن کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

Tags: حسن خریشہرابطہ کمیٹیصیہونی ریاستفسلطینی اتھارٹیفلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.