(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے ارد گرد جاری کھدائیوں کو مسلمانوں کے قبلہ اول کو دانستہ طور نقصان پہنچانے اور یہودی شرپسندوں کے مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کیلئے صیہونی شرپسندوں کی جانب سے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ۔
القدس کی اسلامی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار جسے ‘الختنیہ دیوار’ بھی کہا جاتا ہے پر اسرائیل کی جانب سے نے مرمت کے نام پر توڑپھوڑ کا عمل جاری ہے جس کو ہر صورت اور فور طور پر بند کیا جاناچاہئے ۔
فلسطینی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں تعمیراتی عملے کے ارکان کو مسجد کی تاریخی دیوارپر کام کرے دیکھا گیا ہے جس کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، مسجد اقصیٰ کا 11 دونم کا علاقہ صرف اور صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پرکسی دوسری قوم، مذہب یا غیرمسلم طبقے کا کوئی حق نہیں اس ضمن میں اسرائیلی تعیراتی عملے کواس تاریخی مقام پر اپنے کام کو فوری طورپر بند کرتے ہوئے نکل جاناچاہئے ۔
فلسطینی اوقاف نے اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد اقصٰی کی دیواروں اور اس کے احاطے سے دور رہے اور تاریخی دیوار کی توڑپھوڑ کے حوالے سے جاری تمام سرگرمیاں معطل کی جائیں۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کے ارد گرد جاری کھدائیوں کو مسلمانوں کے قبلہ اول کو دانستہ طور نقصان پہنچانے اور یہودی شرپسندوں کے مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔