(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی زندان میں فلسطینی اسیروں صیہونی جیل حکام کی جانب سے قیدیوں پر تشدد اور ان کے سیلز میں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے خلاف بہ طور احتجاج کھانا کھانے سے انکار کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز فلسطینی اسیروں نے صیہونی زندان میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویوں کے خلاف کھانہ کھانے سےانکارکرتےہوئے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کا سلسلہ فوری بند کریں اور ان کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ صیہونی جیل حکام کی جانب سے عوفر جیل کے وارڈ 16، 21 اور 22 میں قید فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے سیلز میں آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تھی ۔