(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صیہونی جیل حکام کی جانب سے بیمار فلسطینی قیدیوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس کے باعث ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
فلسطینی قیدیو ں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بدنام زمانہ صیہونی انقب جیل میں اس وقت پانچ فلسطینی کمال ابو وعر، خالد الشاویش، خلیل المصباح اور معمر المصباح شامل شدید بیمار ہیں جبکہ صیہونی جیل حکام کی جانب سے انھیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاتھا کہ اسرائیل جیلوں میں فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے باوجود جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کو الگ نہیں کیا گیا تھا ۔