(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور توسیع کےمنصوبوں کو آگے بڑھانےکیلئے درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی ضبط کی گئی ہے۔
مقبوضۃ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنےوالی تنظیم کےرکن غسان دگلس نے بتایاہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع سلفیت میں رافت گاؤں میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور توسیع کےمنصوبوں کو آگے بڑھانےکیلئے درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی کو ضبط کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ عرب اسرائیل جنگ کے بعد سے صیہونی ریاست نے ضلع سلفیت کے قرب و جوار کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو اسرائیلی بستیوں اور یہودیوں کی دیگر سہولیات کی تعمیر کے لئے گاؤں میں ہزاروں ایکڑ نجی ملکیتی زمین پر قبضہ کر لیا ۔