(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں کے فلسطینی بستیوں پر حملوں کو روکنے کیلئے فلسطینی نوجوانوں کا گروہ صیہونی آبادکاروں کے حملوں کو روکنے میں کامیاب رہا ، آبادکاروں کے تحفظ کیلئے صیہونی فوج آگئی جس کے بعد صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں پر مشتمل مسلح قابض صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے ضلع بورین گاؤں میں حملہ کیا ، لاٹھیوں ڈنڈوں اور پتھروں سے فلسطینی شہریوں کے گھروں اور املاک کو تباہ کیا اسی دوران فلسطینی نوجوانوں کا ایک گروہ نشانہ بنائے گئے گھروں کا دفاع کرنے کے لیے موقع پر پہنچا اور حملے کو روکنے میں کامیاب رہا جس کے بعد آبادکاروں کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں ہوئیں ۔
فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے تحفظ فراہم کرنے پر قابض صہیونی فوجیوں نے اسرائیلی آبادکاروں کو واپسی کے لیے تحفظ فراہم کیا اور بورین میں فلسطینی رہائشیوں پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی اور فائرنگ کی کی وجہ سے متعدد شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑاجبکہ بعض کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔