(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتہا پسند مسلح صہیونی آبادکاروں کے گروپ نے فلسطینی نوجوانوں کے مرکز پر حملہ ،عمارت کو نقصان پہنچایا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں تل الرمیدہ کے علاقے رمات یشائی غیر قانونی صہیونی بستی سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند مسلح صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ صیہونی فوج کی سرپرستی میں صیہونی آبادکاری کے خلاف فلسطینی نوجوانوں سے وابستہ تحدیدی اور صمود مرکز پر حملہ کیا۔ شرپسند صیہونی آبادکاروں نے مرکز کی بیرونی دیوار کو گرانے کی کوشش کی اور عمارت کو نقصان پہنچایا ۔
صیہونی آبادکاروں نے پرتشدد کارروائی کے دوران فلسطینی سماجی کارکنان کو مشتعل کیا اور نسل پرستانہ نعرے بازی کی اور اس اشتعال انگیز حملے کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرتے رہے ۔