(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی پلاننگ و تعمیراتی کمیٹی نے القدس شہر میں 8300 گھروںکی تعمیر کی منظوری دی دی ہے جس کے تحت عمارتوں کو صیہونیوں کیلئے رہائش، صنعت، تجارت اور دیگرمقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی بلدیہ نے صیہونی آباد کاروں کے لیے مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ رہائشی یونٹس کے علاوہ ایک ہیومن ریسورس ایڈمنسٹریشن بلڈنگ، تکنیکی امور کی عمارت، دفاتر اور دیگر عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ یہ اراضی نیت صفافا، المالحہ، البقعہ، صنعتی کالونی، اور الوجہ کے علاقے میں تعمیر کی جائیں گی۔
قابض اسرائیلی حکام کے مطابق اس تعمیراتی منصوبے کا مقصد ‘سنہ 2040 ‘ کے انقلابی تعمیراتی پروگرام کو عملی شکل دینے کی راہ ہموار کرنا ہے۔اس منصوبے پر باقاعدہ عمل درآمد 2021ء میں شروع ہوگا جو 2040ء تک جاری رہے گا۔ اس میں بڑے پیمانے پر یہودیوں کو بسانے کے لیے مکانات کی تعمیر، سڑکوں اور بازاروں کا قیام، انڈر پاسز اور پارک شامل ہیں۔