(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر درجنوں شرپسند یہودی آباد کاروں نے قابض صیہونی پولیس کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اشتعال انگیز اسلام مخالف نعروں کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے بائیں بازو کی جماعت کے انتہاپسند یہودی مذہبی پیشواء یہودہ گلک کی سربراہی میں قابض پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت دروازے سے داخل ہوتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔
شرپسند یہودی آبادکاروں میں صیہونی طلباو طالبات سمیت اسرائیلی حکومتی عہدیدار اور خفیہ ایجنسی کے اہلکار بھی شامل تھے ، شرپسند آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
اسلامی اوقاف کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں شرپسند صیہونی آباد کاروں نے قابض ریاست کی سرپرستی میں متعدد مرتبہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولے ، انتہاپسند یہودی مذہبی پیشواء یہود گلک کی سربراہی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے صیہونیوں کو اسرائیلی پولیس اور فوج کا تحفظ حاصل تھاا