(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاستی اداروں کی سرپرستی میں درجنوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے قبلہ اول پر دھاو ا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزدرجنوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے صیہونی سیکیورٹی اداروں اورصیہونی شدت پسند مذہبی رہنماں یہودا گلیک کی زیرنگرانی مسجد اقصیٰ حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔
صیہونی آبادکاروں نے طویل عرصے سے اسرائیلی حکام کے زیر قبضہ مسجد اقصیٰ کے دروازہ باب المراکش سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر داخل ہوئے اور مسجد میں موجود مسلمان روزہ دار اور عبادت گاروں کو مسجد سے بے دخل کرنے کے بعد جوتوں سمیت مسلمانوں نے مقدس مقامات میں داخل ہوئے اور بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔