(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں ہفتے شر پسند صیہونی آبادکاروں کے حملوںمیں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے عہدیدار غسان دغلس نےبتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے حوارہ میں شرپسند صیہونی آباد کاروں کے مسلح گروہ نے صیہونی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی باشندے ناصر سمارہ پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد انھیں قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا ۔
انھوں نےبتایا کہ رواںہفتے کے دوران شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں کے حملوںمیں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔