(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں نے فلسطینی آبادیوں پر منظم حملہ کیا جس کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھرپور طاقت کے ساتھ جوابی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتےہوئے شرپسندوں کو مار بھگایا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں خان اللبن کےمقام پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کےمسلح گروہوں نے اچانک حملہ کردیا اور فلسطینیوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
صہیونی آبادکاروں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی فلسطینی مزاحمت کاروں جن میں نوجوانوں کےساتھ بزرگ بھی شامل تھے انھوں نے جوابی حکمت عملی اپناتے ہوئے آبادکاروں کو گھیرلیا اور ان پر شدید پتھراؤ کیا جس نے شرپسندصیہونی آبادکاروں کوموقع سے بھاگنے پر مجبور کردیا ۔
واضح رہے کہ خان اللبن عثمانی دور کا ایک پرانا گاؤں ہے جس پر اسرائیل نے سنہ1967کی جنگ میں قبضہ کیا جس کے قریب سنہ1980کو ایک بڑی یہودی کالونی قائم کی گئی جسےمعالیہ لفونہ کا نام دیا گیا۔
یہ کالونی 2000 دونم اراضی پر مشتمل ہے اور اس میں 800 یہودی آباد کار ہیں۔