• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی آبادکاروں نےا یک اور فلسطینی کو شہید کردیا

پیر 23-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی آبادکاروں نےا یک اور فلسطینی کو شہید کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں  اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی باشندوں کی نسل کشی کی ایک منظم مہم جاری ہے جس میں نامعلوم حملہ آور فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر فرار ہوجاتے ہیں اور قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں ملتا۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینی باشندوں کے قتل کی ایک منظم مہم جاری ہےگزشتہ روز الطیرہ  کے علاقے میں 19 سالہ ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ، سینے اور پیٹ میں گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ حال ہی  میں طیبہ شہر میں نامعلوم صیہونی آباد کاروں نے  23 سالہ ایک نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔9 فروری کو 42 سالہ فلسطینی کو العزازمہ کے مقام پر گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے اس کی شہادت ہوئی۔پانچ فروری کو رھط میں 30 سالہ محمود مبرشم، 20 جنوری کو 25 سالہ عبدالمنعم ناجی الجرابعہ کو شہید کیا گیا۔اسی طرح 14 جنوری 2020ء کو بیر المشاش کے مقام پر 35 سالہ شادیہ ابو سریحان کو موت کی نیند سلا دیا گیا جب کہ 11 جنوری کو 25 سالہ ساھر ابو القیعان کو شہید کیا گیا۔ رواں سال پانچ جنوری کو 16 سالہ محمود العطاونہ العبید کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔ یہ تمام شہادتیں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔

Tags: صیہونی آبادکاروصیہونی ریاستفلسطینی شہیدمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.