(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست کی القدس کے اسلامی اور تاریخی تشخص کو مسخ کرنے کی سازشیں جاری ہیں ، مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کے لیے سرگرم یہودی گروپوں نے ر’توراتی میوزی’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بیت المقدس میں فلسطینی ر محقق فخری ابو دیاب کے مطابق یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع ضلع سلوان کے مقام پرمسجد اقصیٰ سے کچھ ہی فاصلے پر تین منزلہ عمارت میں 1390 مربع میٹر کی جگہ پر ‘توراتی میوزیم’ کے عنوان سے ایک عجائب گھر قائم کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے جنوب مشرق میں صرف چند گزسو گز کے فاصلے پر یہ نام نہاد میوزیم کی تعمیر کا واحد مقصد قابض صہیونی ریاست کی القدس کے اسلامی اور تاریخی تشخص کو مسخ کرنے کی سازش ہے ۔
فخری ابو دیاب نے بتایا کہ توراتی میوزیم میں یہودی مذہب آثار قدیمہ اور تلمیودی یادگاریں رکھی گئی ہیں۔ اس میوزیم کے قیام کا مقصد القدس کے اسلامی اور عرب تاریخی تشخص اور مسیحی شناخت کو ختم کرکے یہودی مذہب کی ترویج کرنا ہے۔خیال رہےکہ یہ میوزیم اس جگہ قائم کیا گیا ہے جہاں اسرائیلی ریاست اور صہیونی محکمہ آثارقدیمہ نے تعمیرات پر پابندی عاید کررکھی ہے۔