(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےفلسطینی نوجوان کے گھر کا قیمتی سامان بھی ضبط کر لیا اور تشدد کر تے ہوئے نوجوان کو گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض صہیونی فوج نے رائد ابراہیم عبیات کے گھر میںگھس کر روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے املاک کوشدید نقصان پہنچایا اور قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس کے بعد بے گناہ نوجوان کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعلی الصبح قابض صہیونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں بیت ساحور شہر کے ابو فریحہ علاقے سے ایک فلسطینی نوجوان رائد ابراہیم عبیات کوبلا جواز چھاپہ مار کارروائی میں اس کے گھر سے تلاشی کے دوران تشدد کر تے ہوئے گرفتارکر لیا۔
قابض صہیونی فوج نے رائد ابراہیم عبیات کے گھر میں گھس کر روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے املاک کوشدید نقصان پہنچایا اور قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس کے بعد بے گناہ نوجوان کو فوجی گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں غیر قانونی حراست کے بعدکس تفتیشی مرکز لی جایا گیا ہےاس حوالے سے فلسطینی نوجوان کی تاحال کوئی خبرموصول نہیں ہوئی ہے۔