(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کرتے ہوئے علاقوں میں فوج کے داخلے کو ناکام بنایا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے دھیشے کیمپ سے فلسطینی نوجوان یونس الزغاری کو ایک زبردست چھاپہ مارکارروائی کے نتیجے میں بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بناتا جس کے بعد نوجوان کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں فلسطینی باشندوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا اور رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے روکاتاہم صہیونی فوج کی درجنوں گاڑیوں نے علاقے کا گھیراؤ کر کے فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔