(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال صہیونی پولیس نے فلسطینیوں کے 170 سے زائد گھر مسمار کیئے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگیاں گزار نے پر مجبور ہیں۔
ضلع سلوان میں واقع وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے نے اپنی رپورٹ میں میڈیا کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے اسرائیلی بلدیہ کےعملے کے ہمراہ سلوان میں البستان کے علاقے پر حملہ کیا اور ایک فلسطینی محمد الرجبی کے مکان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا۔
واضح رہے کہ رواں سال قابض صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کے کم سے کم 170 گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ہے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔