(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں رہنماؤں کے درمیان ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات میں علاقائی ممالک کی شرکت پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران سے جوہری مذاکرات میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
بحرینی رہنما کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے تیار کردہ کورونا سے بچاؤ ویکسین کے پلانٹ کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین براہ راست ملاقات کی بجائے ٹیلی فونک رابطے کی وجہ اسرائیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے جس کے باعث اسرائیل میں کچھ عرصے کے لیے اندرونی اور بیرونی پروازوں کو روکتے ہوئے اہم سیاسی رابطوں کو بھی مختصرکرتے ہوئے ٹیلی فون کی تک محدود کر دیا گیا ہے۔