(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب نے عالمی صحت کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکام پر ڈباؤ ڈالیں کہ جیل انتظامیہ مسلسل صحت کی خرابی کی جانب بڑھتے ہوئے فلسطینی قیدی ابو عیشہ کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق تفصیلات فراہم کر نے والی کمیٹی قیدی کلب کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں الخلیل سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ قیدی محمد اسحاق ابو عیشہ کو صہیونی جیل میں تشدد کی سخت اذیتوں کے باعث صحت کی مسلسل خرابی کا سامنا ہے۔
قیدی کلب نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیدی کئی روز سے صحت کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے، خاص طور پر دائمی ذیابیطس ،شدید ذہنی دباؤ ، سینے کی تکلیف کے علاوہ گردے کی تکلیف کا شکار ہے ، اور حال ہی میں ابو عیشہ عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے بھی متاثر ہوا ہے جس کا علاج صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ غفلت کے باعث اب تک نہیں کیا جا سکا ہے۔
قیدی کلب نےزور دیتے ہوئےعالمی صحت کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی ابو عائشہ جو ان قیدیوں میں سے ایک ہے جنہیں رواں سال کے اوائل سے ہی کورونانے متاثر کیا ہےاور وہ مسلسل خرابی کی جانب بڑھ رہا ہے،عالمی صحت کے ادارے صہیونی حکام پر دباؤ ڈالیں کہ جیل انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر قیدی کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرے۔