(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے صحافی کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کرلیااور تشدد کر تے ہوئے فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطینی صحا فی انجمن کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نےگھر گھر تلاشی کی مہم چلائی جس میں صحافی علاالریماوی کو گھر سے اغوا کر لیا ساتھ ہی ان کا موبائل اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کرتے ہوئےانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اس دوران صہیونی فوج علاقے کو گھیرے میں لے کرفلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوگئی اور بے گناہ فلسطینیوں کوروزے کی حالت میں زدوکوب کیا جبکہ 2 فلسطینیوں کو کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے شبے میں حراست میں لیتے ہوئے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا اور انکی املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے قیمتی سامان کی لوٹ مارکی۔
واضح رہے کہ فلسطینی صحافی علا الریماوی مختلف مقامی اور غیرملکی نشریاتی اداروں کے نامہ نگار اور تجزیہ نگار ہیں اور اس سے قبل بھی قابض ریاست کی عدالت انہیں 10 سالوں کے لیے صہیونی عقوبت خانوں میں اسرائیل کی مخالفت کے باعث قیدمیں سخت سزائیں دے چکی ہے۔