(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کے اہلکاروں نے شہری احمد یحیی ایاد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ملازمت سے واپسی کے دوران معالیہ ادومیم نامی صہیونی آباد کاری بستی کے قریب سے گزر رہا تھا اچانک فوجی چوکی سے صہیونی اہلکاروں نے نہتے فلسطینی کو تلاشی کے بہانے روکا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع ابو دیس شہر سے ایک شہری کو گرفتار کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کے اہلکاروں نے شہری احمد یحیی ایاد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ملازمت سے واپسی کے دوران معالیہ ادومیم نامی صہیونی آباد کاری بستی کے قریب سے گزر رہا تھا اچانک فوجی چوکی سے صہیونی اہلکاروں نے نہتے فلسطینی کو تلاشی کے بہانے روکا اور زدوکوب کیا اور بغیر کسی مشکوک شے کے بر آمد ہونے کے فلسطینی کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ قابض فوجی اہلکاروں نے ایک روز قبل بھی ابو دیس ایریا تنظیمی کمیٹی کے رکن اسامہ عفانہ کو اوفر حراستی مرکز میں تفتیش کے لئے طلب کیا تھاجنہیں ابھی تک تفتیشی مرکز سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔